• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال تک پاکستان کی معاشی شرح نمود سات فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال تین اعشاریہ چار فیصد رہے گی ۔

عالمی بینک کے مطابق اگلے مالی سال میں ملک کی معاشی شرح نمو دواعشاریہ سات فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مصنوعات کی کھپت کم ہو گی، برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو گا ۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال سروسزسیکٹر کی نمو میں چاراعشاریہ چار فیصد کمی کا امکان ہے جبکہ زرعی اور صنعتی شعبے کی شرح نمو بڑی حد تک کم رہے گی ۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی اصلاحات مالی سال 2021 میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک بڑھا سکتی ہیں۔

تازہ ترین