• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور قومی جرگہ کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

پشاور ( وقائع نگار )پشاور قومی جرگہ نے اپنے مطالبات کے حق میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے پہلے مرحلے میں پورے پشاور میں سیاہ جھنڈے اور بینرز اویزاں کئے جا رہے ہیں دوسرے مرحلے میں احتجاجی کیمپ لگائے جائنگے تیسرے مرحلے میں پورے پشاور میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جبکہ چوتھے مرحلے میں بی آر ٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کے حوالے سے سابق وزیراعلی پرویز خٹک اور دیگر افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ان فیصلوں کا اعلان پشاور قومی جرگہ کے رہنماؤں خالد ایوب، ارباب خضرحیات، کاشف اعظم، آصف اقبال داؤدزئی، حاجی محمد افضل، مہر الہی، عالمگیر خلیل، مجیب الرحمان، حبیب اللہ زاہد اور دیگر نے اتوار کے روز شعبہ بازار میں ایک پریس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین