• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کے اے آئی ایس ٹی )کے پروفیسرکیونگ کیول اور ان کی ٹیم نے ایسا برقی لباس بنایا ہے جسے چلانے کے لیے باہر سے توانائی دینے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اسے بار بار دھو کر کئی بار پہنا بھی جاسکتا ہے ۔اس میں اصل کپڑے کا ریشہ اور ساتھ میں پالیمر (مصنوعی ریشے ) سے بنے شمسی (سولر)سیل استعمال کیے ہیں اور ڈسپلے کے لیے آرکینگ لائٹ ایمیٹنگ ڈائیو ڈ (اوایل ای ڈی ) بھی لگائی گئی ہیں ۔یہ جو توانائی استعمال کرتی ہیں وہ ملی واٹ میں ہیں اور اس لیے شمسی سیل کے دھاگوں سے آنے والی بجلی ان کے لیے کافی ہوتی ہے ،تا ہم یہ نظام نمی سے متاثر ہوکر بے کار بھی ہوسکتا ہے ۔ہلکی سی نمی لباس کے پورے الیکٹرانک کو شارٹ سرکٹ کرکے تباہ کر سکتی ہے ۔ماہرین نے اس خامی کو دور کرنے کے لیے اٹامک لیئر ڈیپوزیشن (اے ایل ڈی ) اور اسپن کوٹنگ جیسے جدید طر یقے استعمال کیے ہیں ۔اس طر ح پورے نظام پر واٹر پروف تہہ چڑھ جاتی ہے اور اب لباس کو جتنی مرتبہ بھی دھو یا جائے ۔ اس کی اوایل ای ڈی اور برقی نظام خراب نہیں ہوتا ۔تجربے کے دوران ماہرین نے اس کو بار بار نچوڑا بھی لیکن الیکٹرانک نظام پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نصب بیٹری کو بار بار چارجنگ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ شمسی ریشوں سے یہ اپنے استعمال کی بجلی لیتا رہتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین