• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی ووڈ کی سپرنیچرل سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم 'ہیل بوائے 'کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارنیل مارشل کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے غیر معمولی طاقتور سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو جہنم کا دروازہ کھولتا ہے اور آگ سے جھلستا بھی نہیں ہے۔

غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہیل بوائے کا طاقتور بازو جہنم کے دروازے کی چابی ہوتا ہے جس کی مدد سے وہ دوزخ کو دروازہ کھولتے یہوئے دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرتا ہے۔

لارنس گورڈن اورمائیک رچرڈ سن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر نیچرل فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار ڈیوڈ ہاربر نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ ملا جوووچ،ایئن میک شین ،ساشا لین ،پینی لوپ مشیل،ایشلے ڈیڈنل اوربرائن ڈی گلیسن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوہ گر ہو ں گے۔

ایکشن ایڈونچرلائنز گیٹ کے بینر تلے12اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین