• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے میدانی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔

کراچی میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اورسندھ میں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ شام اور رات میں کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر بعد دوپہر تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں 12 بجے دن ریکارڈ کیا گیا درجۂ حرارت کچھ اس طرح سے ہے، پڈعیدن میں درجۂ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، دادو، مٹھی اور بینظیر آباد میں 45، حیدر آباد، سکھر، سکرنڈ، ٹنڈو جام اور جیکب آباد میں 44، روہڑی، چھور، لاڑکانہ اور سبی میں درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

تازہ ترین