• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: بٹ برادران کی نون لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں دعوتِ ناشتہ


پاکستان مسلم لیگ نون فرانس کےرہنما جاوید بٹ کے صاحبزادگان راحیل بٹ، راشد بٹ کی طرف سے بٹ ہاؤس سارسل میں نون لیگی نوجوان رہنما راجہ ندیم احمد، چیئرمین یو سی دو بیرن تحصیل کلر سیداں کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

دعوتِ ناشتہ میں پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عنصر، ملک افضال، مرزا عتیق ،چوہدری اسلم اسحاق، محمد رزاق مغل، راجہ عبدالحمید، راجہ چنگیز، چوہدری ناصر، چوہدری عمران، ملک عارف، چوہدری افضل لنگا، چوہدری رضی ڈھل بنگش ، صحافیوں بابر مغل، خالد بشیر مرزا، بلال محمد خان مغل اور کامران حنیف نے شرکت کی۔

اس موقع پر نوجوان مسلم لیگی رہنما راجہ ندیم نے کہا کہ بٹ برادران کا اتحاد قابل مثال ہے، حکو مت کی جانب سے ابھی تک اپوزیشن رہنماؤں بالخصوص میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف مقدمات اور الزامات کی بھر مار جا ری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے کوئی مثبت کام نہیں کیا، اپوزیشن کی خواہش اور کوشش تھی کہ حکومت ملک قوم کی خدمت کرے مگر وہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔

تازہ ترین