• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹائون میں پالتو کتے نے بچے کی ٹانگ بھنبھوڑ ڈالی

کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں شہری کے پالتو کتے نے کمسن بچے کی ٹانگ بھنبھوڑ ڈالی۔

پالتو کتے نے بچے کی ٹانگ18منٹ تک اپنے جبڑے میں دبا کر رکھی مگر کتے کو گولی نہیں ماری گئی۔

پالتو کتا کافی دیر تک بچے کی ٹانگ کو جکڑے رہا مگر مالک نے اسے مارنے کے بجائے کتے کو پچکار کر ٹانگ چھڑانے کی کوشش کرتا رہا۔

خونخوا رکتے کے دانت بچے کی ٹانگ کی ہڈیوں تک گڑ گئے ، جس کے باعث بچے کو چلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

کتے کے دانتوں کی جکڑ سے نکلنے کے بعد زخمی بچے سے قدموں پر کھڑا بھی نہیں ہوا گیا۔

تازہ ترین