• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سپر ہیرو سائنس فکشن فلم’کیپٹن مارول‘ کا ایک بلین ڈالرز کا چھکا لگ گیا، ایک بلین ڈالرز کلب میں شامل ہونے والی پہلی خاتون سُپر ہیرو کی فلم بن گئی۔

اینا بوڈن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارہ برے لارسن نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں گیما چین، لی پیس، بین مینڈلسن، سیمیول ایل جیکسن اور جوڈ لاء شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کیون فیج کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم گزشتہ ماہ سینما گھروں میں پیش ہوئی تھی۔

تازہ ترین