• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں شوہر کا سسرالیوں پر تشدد، 5 افراد زخمی

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شوہر نے ساتھیوں کے ہمراہ سسرالیوں پر مبینہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

متاثرہ خاندان کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ مرتضیٰ نامی شخص نشے کا عادی ہے جس کے باعث انہوں نے خلع کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

متاثرہ بیوی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر مرتضیٰ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر آیا، جنہوں نے مجھ سمیت اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ خاندان نے اندراجِ مقدمہ کے لیے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست جمع کرا دی ہے، متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اعلیٰ حکام سے بھی انصاف کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین