• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال اور ٹینس کے بعد نیٹ بال دینا کا مقبول ترین کھیل سمجھا جانے لگا ہے یہ آسٹریلین کھیل ہے جوکہ 112 ممالک میں کھیلا جا رہا ہے، اس کھیل کا آغاز پاکستان میں 1997 ء میں ہوا جس کے بعد یہ کھیل ملک میں آہستہ ، آہستہ مقبولیت اختیار کر چکا ہے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اس کھیل کے فروغ کے لئے باقاعدگی سے ٹورنامنٹس، کوچنگ اور ریفریز کوچز کا انعقاد کر رہی ہے اور یہ کھیل گراس روٹ سطح پر بھی کھیلا جانے لگا ہے اور اس کے علاوہ سکولز اور کالج کی سطح پر طلبہ و طالبات دلچسپی نیٹ بال میں کھیل میں خصوصی طور پر دلچسپی لے کر ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں، فیڈریشن کا عالمی تنظیم سے 1999میں الحاق ہو، پچھلے دنوں اسلام آباد میں قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی نے مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت لئے۔ جبکہ پاکستان واپڈا اور سندھ کی ٹیموں بالترتیب مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین دورانی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئیں۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر ) ظفر اقبال اعوان، صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی٭ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی داکٹر عمران علی شاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائنڈز گیمز کے لئے اکیڈمی کے قیام کو یقینی بنا یا جائیگا اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں بھی آواز اٹھا یا جائیگا انہوںنے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت جلد کھیلوں کے حوالے سے خوشخبری دے گی ، ماضی میں جن فیدریشنوں نے فنڈز کا غلط استعمال کیا انہیں اس کا حساب دینا ہوگا ٭پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام عالمی یومِ کھیل کے موقع پر منعقدہ ہاکی فیسٹیول میں اتقاء حسن زیدی الیون میں رشید تبسم الیون کو 3-1 سے شکست دیدی، مہمان خصو صی ساجد پہلوان نے انعامات تقسیم کئے، 

تقریب سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے صدر زاہد شہاب ، بانی و اعزازی سیکریٹریپرو فیسر راؤ جاوید اقبال اور وائس چیئرمین رانا مشتاق احمد نے بھی خطاب کیا٭ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے انٹر ڈپارٹمنٹل اور قومی باسکٹ بال بی گریڈ چمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جس کے لئے سندھ کے 4ریفریز اور 2ٹیکنیکل آفیشلز محمد یعقوب قادری ،محمد جاوید خان ،غلام محمد ،محمد عدنان ،محمد یعقوب ،راجہ شیراز کی تقرری کی گئی ہے، کراچی ٹیم کے کپتان علی چن زیب نے کہا ہے کہ ٹیم نے ایک ماہ تک بھر پور محنت کی ہے اور کوچ ذاہد ملک ،ظفر اقبال ،طارق حسین اور عبدالناصر نے کھلاڑیوں کی بھر پر تربیت کی ہے٭ پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری آصف عظیم نے بتایا کہ رواں ماہ حیدر آباد میں انٹرڈویژنل ویمنزفلڈ لائٹ سافٹ بال چیمپئین شپ منعقد ہوگی 13 جون کو ورلڈ سافٹ بال ڈے کی مناسبت سے کراچی میں سی ویو کلفٹن پر پہلے بیچ سافٹ بال فیسٹیول کاانعقاد کیا جائے گا جبکہ جولائی میں تھائی لینڈمیں ہونے والے سافٹ بال ایشیاء امپائرنگ کورس میں پاکستان کے امپائرز حصّہ لیں گے اس کے علاوہ پہلی عیسی لیبارٹریز انٹراسکول سافٹ بال چیمپئین شپ جولائی میں کراچی میں ہوگی ، ستمبر میںمردوں کی چیمپئین شپ ایبٹ آبادمیں اکتوبر میں عمرایسوسی ایٹس انٹرسٹی سافٹ بال لیگ کراچی میں ہوگی جس میں لاہور، کوئٹہ،پشاور،اسلام آباد اور میزبان کراچی کی ٹیمیں شرکت کریں گی ، انڈونیشیاسافٹ بال ایسوسی ایشن نے اکتوبرمیں جکارتہ میں ہونے والے انڈونیشیا اوپن مینزسافٹ بال چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم کوشرکت کی دعوت دی ہے ، دسمبر میں جونیئر ویمنز سافٹ بال چیمپئین شپ لاہور میں منعقد ہوگی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین