• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین:پیدل چلنے والوں کے لیے اسمارٹ زیبرا کراسنگ نصب


چین میں پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک پر ایل ای ڈی لائٹس سے مزین اسمارٹ زیبرا کراسنگ نصب کردی گئی۔

پیدل چلنے والوں کیلئے عام طور پر ٹریفک کے درمیان سڑک پار کرنابیحد دشوار ہوتا ہے اوراکثر ڈرائیور یا پیدل چلنے والوں کی جلد بازی کی وجہ سے خطرناک حادثات پیش آجاتے ہیں۔

چین میں پیدل چلنے والوں کی اسی مشکل کو دور کرنے اور حادثات کو قابو کرنے کیلئے سڑک پر ایل ای ڈی لائٹس سے مزین اسمارٹ زیبرا کراسنگ نصب کردی گئی ہے۔

پیدل چلنے والوں کیلئے اس اسمارٹ زیبرا کراسنگ پر ہری بتی جل اُٹھتی ہے جبکہ سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے لال رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔

اسی طرح پیدل چلنے والوں کیلئے اسمارٹ زیبرا کراسنگ پر لال بتی جلتی ہے تو گاڑیوں کیلئے ہرے رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین