برازیل میں سٹی کونسل کے ایک اجلاس کے دوران سیاستدان تلخ کلامی کے بعد آپس میں گتم گتھا ہوگئے ۔
رہنماؤں کو لڑتا دیکھ کر اجلاس میں موجود کارکن بھی دوڑے چلے آئے جس کی وجہ سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔
میئر منتخب کرنے کیلئے بلایا گیا اجلاس ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کرنا پڑگیا اور تمام اراکین کو ٹھنڈا کرنے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔