• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ضرورت مند فنکاروں کی مدد کیلیے ٹرسٹ قائم کررہے ہیں‘

استاد راحت فتح علی خان اور انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے ضرورت مند فنکاروں اور ہنرمندوں کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

اس ٹرسٹ کے ذریعے ایسے فن کاروں کی ان کی دہلیز پر جا کر مدد کی جائے گی جن کے پاس کام نہیں ہے یا وہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔

ٹرسٹ میں صف اول کے کھلاڑیوں ،فنکاروں اور ممتاز شخصیات کو شامل کیا جائے گا ۔

ٹرسٹ کے نگران چیئرمین سلمان احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کسی سے فنڈز ریزنگ نہیں کریں گے،لوگ ایسے فنکار جن کے پاس کام نہیں ہے یا وہ علیل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی مالی مدد خود کریں گے ،فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ،وہ ساری زندگی ملک اور قوم کی خدمت میں گزار دیتے ہیں ہم ان کی قدر نہیں کریں تو کون کرے گا ۔

استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ سلمان احمد نے فن کاروں کے لیے جو ٹرسٹ بنایا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں ،میں پاکستان کے ایک ایک فن کار سے محبت کرتا ہوں ،مجھے بھی ان سے بہت پیار ملا ہے۔

تازہ ترین