بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا کی جانب سے اب تک اپنے رشتے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی ہے جبکہ یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اُن کی خاموشی کی وجہ سلمان خان ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی سابقہ بھابھی اور اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور نے اپنے رشتے پر مکمل طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، اُن سے جب بھی اس حوالے سے بات کی گئی تونا تو انہوں نے تصدیق کی اور نا ہی تردید کی ہے ، تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ ان کی خاموشی کی وجہ سلمان خان ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو اکثر ارجن کپور کے ساتھ نفرت آمیزاور نظر انداز کیے جانے والا رویہ اختیار کرتے دیکھا گیا ہے کیونکہ سلمان خان کا ماننا ہے کہ اُن کے بھائی ارباز خان اور ملائکہ کی طلاق کی وجہ ارجن کپور ہیں، اسی لیے وہ اُن سے خفا رہتے ہیںاورکہیں نہ کہیں سلمان خان کی ناراضگی ہی ارجن اور ملائکہ کی شادی میں رکاوٹ کی اہم وجہ ہے۔
سلمان خان کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کی جانب سے بھی ملائکہ اور ارجن کے رشتے پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے، ان میں اداکارہ سونم کپور، انیل کپور اور ارجن کے والد بونی کپور شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملائکہ اور ارجن نے اب تک اپنی شادی کی خبر کے حوالےسے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔