• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ پنکھے صاف کرنے کے بعد اگر ان کے کناروں پر ذرا سا مٹّی کا تیل لگا دیا جائے، تو زنگ نہیں لگے گا۔

٭ اگر دیگچی اندر سے کالی ہوجائے، تو اس میں پانی بَھر کرتین چمچ ٹاٹری ڈال کرچولھے پر اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔پانی ابل جائے،تو پانی پھینک کراچھی طرح دھولیں۔

٭ چاندی کا زیور ماند پڑجائے، تو ٹوتھ پیسٹ لگا کر برش کی مدد سے دھولیں۔ (فرحت ارشاد، ملتان)

پیارا گھر…

آپ کا اپنا گھر، اپنا صفحہ

ہمارا ہر دِل عزیز، مقبولِ عام صفحہ’’پیارا گھر‘‘ آپ سب کا اپنا گھر،اپنا صفحہ ہے، خصوصاً خواتین کا۔لیکن ایک شکایت ہے، ہمیں مختلف موضوعات پر تو ڈھیروں ڈھیر تحریریں موصول ہوجاتی ہیں،لیکن کھانے پکانے کی تراکیب ذرا کم ہی بھیجی جارہی ہیں۔ جب کہ فرمایش سب سے زیادہ ان ہی کی ہوتی ہے۔ پھر ہم بھی چاہتے ہیں کہ آپ اپنے خاص کھانوں،اسنیکس اور دیگر ذائقے دار لوازمات کی تراکیب’’پیارا گھر‘‘ کے سب قارئین سے شیئر کریں۔تو دیر کس بات کی،قلم اُٹھائیے فوراً سے پیش تر لذیذ،رنگا رنگ پکوانوں کی تراکیب ہمیں لکھ بھیجیے۔ ہمارا پتا ہے:

ایڈیٹر سن ڈے میگزین،صفحہ’’پیارا گھر‘‘

شعبہ میگزین، اخبار منزل، فرسٹ فلور

آئی آئی چندریگرروڈ، کراچی

ای میل: sundaymagazine@janggroup.com.pk

تازہ ترین