• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: مسلم شمیم

صفحات: 188، قیمت: 400 روپے

ناشر:شاہ عبدالطیف بھٹائی چیئر،کراچی یونی ورسٹی

اگر یہ کہا جائے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒسندھ دھرتی کی پہچان ہیں، تو اس میں کوئی مبالغہ نہ ہوگا۔ ستّرہویں اور اٹھارویں صدی کے سنگم پر سامنے آنے والی اس عظیم شخصیت کو بلاشبہ سندھ کا سب سے بڑا صوفی شاعر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ صرف اہلِ سندھ ہی نہیں، بلکہ ایک دُنیا شاہ بھٹائی ؒکی عقیدت مندہے۔ اُن کی زندگی پرمتعدد کتب تحریر کی جا چُکی ہیں اور سلسلہ ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ تاہم، شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒکو جس شخصیت نے ’’دبستانِ بھٹائی کے نو رتن‘‘میں عقیدت سے یاد کیا ہے، وہ مسلم شمیم ہیں، جن کا نام ادب،صحافت اور تدریس میں یک ساں احترام کا حامل ہے۔ مصنّف کی کئی کتب ناقدینِ ادب سے تحسین و توصیف حاصل کرچُکی ہیں۔ زیرِنظر کتاب میں انہوں نے سندھ دھرتی کی اُن نو شخصیات کا انتخاب کیا ہے، جو کسی نہ کسی حوالے سے بھٹائی ؒ کی تعلیمات سے متاثر رہی ہیں۔کتاب دیدہ زیب انداز میں شایع ہوئی ہے اور قیمت بھی مناسب ہے۔

تازہ ترین