• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: شاکر انور

صفحات: 176،قیمت: 350 روپے

ناشر: احمد پبلی کیشنز، کراچی

کتاب ملنے کا پتا: ویلکم بُک پورٹ، اُردو بازار، کراچی

اگرچہ افسانہ نثری ادب کی مقبول ترین صنف سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، ناول کی دُنیا ایک الگ ہی حیثیت رکھتی ہے۔ ناول کے قدیم عہد کی بات کیے بغیر جدید عہد کے چند وہ نام ضرور لینے چاہئیں، جنہوں نے ناول کا بھرم قائم رکھا۔ قراۃ العین حیدر، عبداللہ حسین، شوکت صدیقی، ڈاکٹر شمس الرحمٰن فاروقی وغیرہ ایسے ہی نام ہیں۔ ناول افسانے کے مقابلے میں ایک بڑی دُنیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ بڑے کینوس پر لکھا جاتا ہے، جس کے جلو میں ایک ایسی دُنیا آباد ہوتی ہے، جو کئی صدیوں اور تہذیبوں کا مُرقّع ہو۔ فی الوقت، تو یہ بتانا مقصود ہے کہ شاکر انور جو کئی برس سے افسانے تحریر کر رہے ہیں اور ’’خواب، خوشبو اور خاموشی‘‘ کے عنوان سےان کا ایک افسانوی مجموعہ بھی آیا ہے،اب ناول کی دُنیا میں قدم رکھ چُکے ہیں۔ ’’دھواں‘‘ ان کا اوّلین ناول ہے اور صاحبِ کتاب نے ناول کے پلاٹ کو اپنے مشاہدات سے ہم آہنگ کرنے کی بَھرپور سعی کی ہے۔ 

تازہ ترین