آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ19؍رمضان المبارک 1440 ھ25؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہےانہوں نے اپنی نئی فلم میں کردار کو بہتر کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ کی مرکزی کردار ’کشف‘ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کی نئی آنے والی فلم ’کلنک‘ کے ہدایت کار نے انہیں ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ دیکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اس میں ’کشف مرتضی‘ کی اداکاری کو دیکھیں کیونکہ اس ڈرامے میں کشف اور کلنک میں عالیہ بھٹ کا کردار تقریباً ایک جیسا ہے۔

زندگی گلزار ہے میں کشف کا کردار پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے نبھایا تھا۔

اس کے علاوہ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ انہو ںنے فلم میں اپنے کردار اور زبان کو بہترین بنانے کے لیے فلم مغل اعظم اور امراؤ جان بھی دیکھی ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ فلم ’کلنک‘ کا حصہ بن کر بے حدخوش ہیں کیونکہ وہ اس فلم میں بہت سے اداکاروں کے ساتھ کام کریں  گی اور ہر کسی سے انہیں کچھ نہ کچھ سیکھنا کو موقع ضرور ملےگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں