آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستانی فلم ’درج‘ کی کانز فلم فیسٹیول میں اسکرینگ

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار شمون عباسی کی آئندہ آنے والی فلم ’درج‘ کی کانز فلم فیسٹیول میں اسکرینگ کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شمون عباسی کی رواں سال آنے والی فلم ’درج‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی کانز میں دیکھائی جائے گی۔ ’درج‘ پاکستان میں پنپتے خوفناک حقیقی واقعات پر مبنی فلم ہے۔

شمون عباسی نےایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران فلم کے بارے میں بتایا ہے کہ ’درج خوفناک حقیقت پر مبنی ایک ایسی فلم ہےجو دنیا میں موجود تمام مجرمانہ عمل کی عکاسی کرتی ہے، بے حد تحقیق کے بعد ہم نے پاکستان میں پیش آئے واقعات کو اس فلم میں فلمایا ہے جس کے بعد یہ ایک زبردست فلم کے روپ میں آئی ہے۔‘

واضح رہے کہ اس فلم میں شمون عباسی کے ساتھ اداکارہ شیری شاہ بھی نئے اور منفرد انداز میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جبکہ شمون عباسی نا صرف اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے بلکہ فلم کےہدایت کار کے طور پر بھی نظر آئیں گے۔

شمون عباسی اور شیری شاہ کے علاوہ مائرہ خان ، نعمان جاوید اور ماجد خان بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید