• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ آمنے سامنے آگئے، شیخ رشید نے شہباز شریف پر این آر او مانگنے کا الزام لگایا تو رانا ثناء اللہ شہباز شریف کی حمایت میں بیان دے دیا۔

شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے اپنے کانوں سے سُنا ہے، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا کیس بڑا سنگین ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج ایسا نظر آرہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست علیحدہ ہے، شہباز کا ہتھوڑے والا اور آصف زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک نکلیں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کے ساتھ رہتا ہے، ان کے ساتھ جیتا اور مرتا ہے، ڈالر لوٹ کر بھاگنے والا گیدڑ ہوتا ہے۔

شیخ رشید کے ان الزامات پر ن لیگی رہنما اور سابق وزیرداخلہ پنجاب رانا ثناء اللہ نے سوال کیا کہ شیخ رشید بتائیں، شہباز شریف نے کس سے این آر او مانگا؟ ورنہ استعفا دے دیں۔

رانا ثناء اللہ نے مشورہ دیا کہ عمران نیازی کو چاہئے شیخ رشید کی وزارت واپس لے کر شہباز شریف کا چوکیدار بنادیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جب سے ریلوے کے وزیر بنے ہیں، صرف زبان چل رہی ہے، ٹرینیں بند ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین