• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کیس کا فیصلہ 3 ماہ میں کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کی درخواست پر اُن کیخلاف مقدمے کا فیصلہ 15 دنوں کے بجائے تین ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا، ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود جہانگیر نے اداکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔

میشا شفیع نے سیشن جج کے 15 روز میں فیصلہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا اور فیصلہ سنانے کی میعاد میں توسیع کی درخواست کی تھی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئےمقدمے کا فیصلہ 15 دنوں کے بجائے تین ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔

گلوکارعلی ظفر کی جانب سے پندرہ روز میں فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکارعلی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

تازہ ترین