• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک:ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم مسنگ لنک کارنگا رنگ پریمیئر

نیو یارک میں ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم مسنگ لنک(Missing Link)کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔


مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

کرس بٹلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو خود کو دنیا کا سب سے بڑا جاسوس تصور کرتا ہے اور ایک پراسرار مخلوق کی کھوج لگانے کیلئے نکل پڑتا ہے۔

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ہیو جیک مین،زوئے سلڈانا،اسٹیفن فرائی،زیچ گیلیفیاناکس،ایما تھامپسن،میٹ لوکا س اور ڈیوڈ ولیمز سمیت دیگر شامل ہیں۔

ٹریوس نائٹ اور ایریانے سٹنر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایڈونچر سے بھرپو ر یہ فلم 12اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین