• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری اور میگھن کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟

برطانوی شاہی خاندان کےچھوٹے شہزادے پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے یہاں رواں ماہ اپریل میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ جیسے جیسےبچے کی آمد کے دن قریب آرہے ہیں ویسے ہی ان کے بچے کا نام کیاہو گا اس پر بھی بحث زور و شور سے جاری ہے۔


ایک انٹرویو میں میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ اُنہیں نہیں معلوم کہ اُن کے یہاں لڑکے کی پیدائش ہوگی یا لڑکی کی، وہ اس بات کو سرپرائیز رکھنا چاہتی ہیں۔

پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے گزشتہ سال اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ اُمید سے ہیں اور اس خبر کو دینےکے فوراً بعد ہی یہ جوڑا اپنے آسڑیلیا کے دورے پر نکل گیا تھا جہاں اُن کے مداحوں نے بچوں کے ناموں کی ایک طویل فہرست تیار کر کے ان کے سامنے پیش کردی۔

الزبتھ

جاری کردہ فہرست میں پہلا نام ’الزبتھ‘ موجود ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ننھے مہمان کے لیے الزبتھ کا نام تجویز کیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی تاریخ پیدائش 21 اپریل ہے اور میگھن کے یہاں بھی نئے مہمان کی آمد انہی تاریخوں میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پرنس ولیم کی بیٹی کے نام میں بھی الزبتھ موجود ہے، اُن کا پورا نام ’Charlotte Elizabeth Diana‘ شارلٹ الزبتھ ڈیانا ہے۔

ڈیانا

فہرست میں نام ڈیانابھی شامل ہے۔ پرنس ہیری اور میگھن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے گھر ننھی پری آئی تو اس کا نام ڈیانا ہونا چاہیے کیونکہ ڈیانا پرنس ہیری اور ولیم کی والدہ کا نام تھا۔ اُن کے خیال میں شاہی خاندان میں اب ایک اور ڈیانا ہونی چاہیے۔

وکٹوریا

ہیری اور میگھن کی بچے کے لیے ایک نام وکٹوریا بھی تجویز کیا گیا ہے۔ یہ نام فہرست میں شامل کرنے کی وجہ انہوں نے بتائی کہ کیونکہ اب میگھن اور پرنس ہیری کنسنگٹن پیلس چھوڑ کر ونڈسر پیلس شفٹ ہوگئے ہیں اور ونڈسر پیلس اور ملکہ وکٹوریا کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے تو اس وجہ سے بچے کا نام ’وکٹوریا‘ ہونا چاہیے۔

البرٹ

مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے یہاں لڑکے کی پیدائش ہوتی ہے تو اس کا نام البرٹ ہوگا۔ پرنس البرٹ، ملکہ وکٹوریا کے شوہر تھےاور یہ نام رکھنے کی وجہ بھی وہی ہے جو وکٹوریا رکھنے کی تھی یعنی ان کا بھی ونڈسر پیلس سے ایک خاص رشتہ ہے۔

تازہ ترین