• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور بلوچستان کےمیدانی علاقوں میں گرمی کاراج

سندھ اوربلوچستان کےمیدانی علاقوں میں گرمی بڑھ رہی ہے۔

سندھ میں نواب شاہ،چھور،دادو،مٹھی سمیت مختلف شہروں میں موسم شدید گرم ہے،دن کے اوقات میں پارہ 40سے بھی تجاوزکرجاتاہےجبکہ بلوچستان کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

خیبرپختونخوا،آزادکشمیراورپنجاب کےمختلف شہروں میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہےجبکہ گلگت بلتستان کے ضلع استور کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اورسندھ میں شدیدگرم رہنےکی توقع ہےجبکہ کوئٹہ، مالاکنڈ، ہزارہ،ڈی جی خان، ملتان،سرگودھا،سکھر ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین