• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کترینہ اصل زندگی سے زیادہ سوشل میڈیا پر دلچسپ ہیں‘

بالی ووڈ کے معروف اداکارورن دھون نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اصل زندگی سے زیادہ سوشل میڈیا پر دلچسپ نظر آتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارورن دھون نے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران کترینہ کیف سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کترینہ اصل زندگی میں اپنے کام کو لے کر بے حد سنجیدہ ہیں اسی لیے وہ دوسری جگہاؤں پرزیادہ دلچسپ نظر آتی ہیں۔

ورن دھون نے کہا کہ کترینہ ہر وقت گھوڑے کی مانند کام کرتی رہتی ہیں، سوائے جب اُنہیں بھوک لگتی ہے۔‘

دوران انٹرویو ورن سے اُن پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں برا نہیں مانتا جب کوئی مجھے تنقید کا نشانہ بناتا ہے، چاہے کوئی مجھ سے نفرت کرے یا محبت دونوں صورتوں میں میری تشہیر کی جارہی ہے۔‘

واضح رہے کہ ورن دھون رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’کلنک‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا، ادتیا رائے کپور اور دیگر اداکار اہم کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین