• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم سعید کا عالیہ بھٹ کیلئے محبت بھر اپیغام

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم میں کردار کو بہتر کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامے’زندگی گلزار ہے‘ کے مرکزی کردار ’کشف‘ یعنی پاکستانی اداکارہ ’صنم سعید‘ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس پر اداکارہ صنم سعید نے عالیہ بھٹ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صنم سعید نےعالیہ بھٹ کے پیار کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور اس میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ خبر سچ ہے، تو عالیہ بھٹ کے میرےکردار ’کشف‘ سے مدد لینے پر مجھے بے حد خوشی ہے۔


اس کے علاوہ اداکارہ صنم سعید نے عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم کلنک کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُن کی نئی آنے والی فلم ’کلنک‘ کے ہدایت کار نے انہیں پاکستانی ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ اس میں ’کشف مرتضی‘ کا کردار اور ’کلنک‘ میں عالیہ بھٹ کا کردار تقریباً ایک جیسا ہے۔

اداکارہ صنم سعید نے اس سپر ہٹڈرامے کی بدولت ملک بھر میں بےحد مقبولیت حاصل کی تھی۔ 2012 میں نشر ہونے والا یہ ڈرامہ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت بیشتر ممالک میں بھی آن ایئرکیا گیا تھا۔ اس ڈرامے کو4 اسٹار ریٹنگ حاصل ہے۔

تازہ ترین