• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی سیشن عدالت نےگلوکارہ میشا شفیع پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے سماعت کی۔

عدالت نے میشا شفیع کے وکلاءکے پیش نہ ہونے پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار گلوکار، فلم اسٹار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے گواہ پیش ہونے کے باوجود میشا شفیع کے کونسل جرح کے لیے پیش نہ ہوئے۔

درخواست گزار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

تازہ ترین