• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار

گوجرانوالا میں گن پوائنٹ پر بچے سے زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

گوجرانوالا کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے علاقے تتلے عالی میں تین افراد نے گن پوائنٹ پر بارہ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو بنائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی ویڈیو بنانے کے بعد ملزمان نے متاثرہ بچے کے والدین کو بلیک میل کرکے رقم کا تقاضا کیا، مطلوبہ رقم نہ ملنے پر ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

والدین کی درخواست پر پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین