• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کا 3سالہ بیٹا بھی کرکٹ کا شوقین

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی صلاحیتوں کے تو سب ہی معترف ہیں لیکن اب ان کی اگلی نسل میں بھی کرکٹ کا شوق پایا جاتا ہے۔


یقین نہ آئے تو سرفراز احمد کے 3سالہ ننھے بیٹے عبداللہ کی یہ ویڈیو ہی دیکھ لیجئے جس میں وہ اپنے پاپا کے ہمراہ گھر میں کرکٹ کھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ننھا عبداللہ ویڈیو میں بلے بازی کرتا ہوااور تیز بھاگتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جبکہ کپتان سرفراز وکٹ کیپر بنے ہوئے ہیں ۔

سرفراز نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ کی رننگ بٹوین دی وکٹس انکے جیسی ہے۔

ننھے عبد اللہ کی پاپا کے ہمرا ہ کرکٹ کھیلنے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

تازہ ترین