• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پولیس وین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

لاہورمیں لاری اڈا کے قریب تیز رفتار پولیس وین کی ٹکر سے 22 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا، اہل علاقہ نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں پولیس وین کا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے والے پولیس اہلکار اس طرح بدحواسی میں وہاں سے فرار ہوئے کہ سرکاری رائفل بھی وہیں ہی گِر گئی۔

حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناحت شہریار علی کے نام سے ہوئی، متعلقہ تھانے کی پولیس کے نہ پہنچنے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور انھوں نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

تازہ ترین