• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ کا اگلی فلم میں پاکستانی بننے سے انکار

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اگلی فلم میں پاکستانی شخص کا کردار ادا کرنے کی ہامی بھرنے کے بعد حالیہ پاک بھارت کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا اور فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

امیتابھ کی اگلی فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کے گرد گھومتی ہے جس میں امیتابھ بچن کو پاکستانی شخص کا کردار اداکرنا تھا۔ امیتابھ کو فلم کی کہانی اوراس میں دیا گیا امن کا پیغام بہت پسند آیا تھا اسی لیے انہوں نے یہ کردار ادا کرنے کی حامی بھی بھرلی تھی۔

فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے امیتابھ کی جانب سے تاریخ ملنے کا انتظار تھا لیکن پھر پاک بھارت کشیدگی کے باعث امیتابھ بچن نے پاکستانی شخص کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے فلم میں یہ کردار ادا کرنے سےانکار صرف ’ملک مخالف‘ کا لیبل لگ جانے، یاکسی بھی تنازعات میں الجھنےسے بچنے کے لیے کیا ہے۔

بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ ’ساؤنڈ ڈیزائنر ریسول پوکوٹی‘ اپنے ہدایتکاری کے کیرئیر کا آغازاس فلم سے کرنے جارہے ہیں اور اپنی پہلی فلم میں انہوں نے’ بگ بی‘ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

واضح رہے کہ فلم کے حوالےسے امیتابھ اور اُن کے درمیان گزشتہ دو برسوں سے بات چیت بھی جاری تھی۔

تازہ ترین