• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون نے اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کو ایک نیا نام دے دیا۔


بالی ووڈ کی ہر دل عزیز جوڑی رنویر اور دیپکا ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر سراہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنویر سنگھ کی جانب سےایک تصویر شیئر کی گئی جس پرنا صرف مداحوں نے بلکہ دپیکا نے بھی اُن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’کینڈی‘ کہہ دیا۔

ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے کہ دپیکا نے رنویر کو سراہا ہو بلکہ دیپکا اور رنویر ہمیشہ ہی ایک دوسرے کی تصویروں پر کمنٹس کرتے نظر آتے ہیں، جس سے مداحوں کوان کی نجی زندگی کے بارے میں جاننے کا موقع بھی ملتا ہے۔ اس بار بھی دیپکا کا رنویر کو ’کینڈی‘ کہنا مداحوں کو بے حد بھا گیا۔

واضح رہے کہ رنویر اگلے برس ریلیز ہونے والی فلم ’تخت‘ اور ’83‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گئے جبکہ دیپکا رواں برس ریلیز ہونے والی فلم  ’چھپک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین