• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سارہ علی خان تیمور سے پیار نہیں کرتیں؟

بھارتی اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے ’سبلنگز ڈے‘ یعنی بہن بھائیوں کے عالمی دن پر اپنے بھائی ابراہیم کےلیے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کیا ہےلیکن اُس میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی تیمور کا ذکر نہیں کیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سارہ علی خان نےانسٹاگرام پر اپنے بھائی ابراہیم کو بہن بھائیوں کے عالمی دن پر مبارک باد دی ہےجس میں انہوں نے ’best brother‘ اور ’always and forever‘ کے hashtags بھی استعمال کیے ہیں جبکہ اُن کے اس پوسٹ میں کہیں بھی تیمور علی خان کا ذکر نہیں ہے۔


سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سارہ نے ابراہیم کے ساتھ 3 خوبصورت تصویریں شیئرکی ہیں، جن میں سے 2 حال کی ہیں اور ایک ان کے بچپن کی ہے، تاہم اس میں ایک بھی تصویر تیمور کی نہیں ہے جس پر مداحوں نے سوال کیا ہے کہ تیمور کہاں ہے؟

مداحوں کی لیےیہ بات حیران کُن اس لیے ہے کیونکہ سارہ کئی مرتبہ تیمور سے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں اور اُن کے ساتھ کئی مرتبہ تصاویر بھی لگا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک پروگرام میں بھی کہا تھا کہ جب تیمور اُن کے ساتھ ہوتا ہے تو گھر میں رونق لگی ہوتی ہے۔ وہ مجھے ’گول‘ کہہ کر بلاتا ہے۔


اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سارہ تیمور سے بےحد پیار کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ تیمور علی خان، کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے ہیں اور اس لحاظ سے وہ سارہ علی خان کے سوتیلے بھائی ہوئےجبکہ سارہ اور ابراہیم ،سیف علی خان اور اُن کی سابقہ بیوی امریتا سنگھ کے بچے ہیں۔

تازہ ترین