• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین کی ’ناچ نہ جانے‘ میں شاندار کارکردگی


مشہور اداکار یاسر حسین کی 7سال بعد تھیٹر میں شاندار واپسی انور مقصود کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ ’ناچ نہ جانے‘ میں اکبر کا کردار ادا کرکے کروڑوں شائقین کے دل جیت لیے۔

مشہور اداکار یاسر حسین نے 7سال قبل تھیٹر کو خیر آباد کہہ کر ٹی وی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھا تھا مگر 7 سال بعد انور مقصود کا تحریر کردہ اسٹیج شو ’آنگن ٹیڑھا‘ کا سیکول ’ناچ نہ جانے‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوبارہ اسٹیج کی دنیا میں اپنا سکّہ منوا لیا ہے۔

کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے ’ناچ نہ جانے‘ یکم مارچ سے دکھایا جا رہا ہے ناٹک کا انعقاد کاپی کیٹس پروڈکشن میں کیا گیا ہے انور مقصود نے داور محمود کی مشترکہ ہدایت کاری میںیہ ناٹک تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنگن ٹیڑھاکے مرکزی کردار اکبر کے لئے یاسر حسین کو منتخب کیا گیا ایک انٹرویو میں اکبر کے کردار کو بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’اکبر کا کردار غیر متوقع جذبات کا بدلتا روپ ہے اور اُن جذبات پر عبور حاصل کرنا کبھی مشکل ہے اور کبھی آسان ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ایک بار اکبر کے جذبات کا اندازہ ہوجائے تو پھر اسٹیج پر کردار کی ادائیگی اور بھی آسان ہوجاتی ہے۔‘ انٹرویو میں مزید کہا کہ ’جب آپ تھیٹر میں لوگوں کا ہجوم دیکھتے ہیں اور اپنی کارکردگی کی سراہیت ان سے وصول کرتے ہیں تو بہت زبردست احساس ہوتا ہے۔‘

واضح رہے کہ ناچ نہ جانے کی مقبولیت کے بعد عوام کےپر زور اسرار پر تھیٹر کی نمائش مئی تک جاری رہے گی جس کے بعد ناٹک لاہور اور اسلام آباد میں بھی پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین