• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمارکے بارے میں ٹوئنکل کھنہ کا انکشاف


بالی ووڈ کے کھلاڑی اداکار اکشےکمارکی اہلیہ اورسابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے ان کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق حال ہی میں ہونے والے ’ہندوستان ٹائمز اسٹائلش ایوارڈز شو‘ میں ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ اکشے کمار کے پاس تقریباََ 350 جوتوں کے جوڑےہیں، جس پر مزاحیہ انداز میں اکشے کمار نے کہا کہ یہ ہندوستان ٹائمزا یوارڈ ہے ’گپ مارنے والا ایوارڈ نہیں۔‘

انٹرویو کے دوران اکشے کمار سے سوال کیا گیا کہ ٹوئنکل کا آپ کے ’Style Quotient ‘ پر کتنا اثر ہے؟ جس پر اکشے کمار نے کہا سو فیصد جبکہ اس کے ردِعمل میں ٹوئنکل نے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے، ان کے پاس گلابی ، سبز ،جامنی اور پیلے رنگ کی پینٹس (pents) ہیں، جس پر اکشے کمار فورا ََٹوئنکل سے مخاطب ہوکر بولے کہ تم نےہی کہا تھا خریدنے کے لیے، جس کے جواب میں ٹوئنکل نے کہا کہ ہاں تو میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پورا کا پورا رینبو (rainbow) خرید کے لے آئو۔

دوسری جانب ٹوئنکل سے جب یہ سوال کیا گیا کہ دونوں میں سے تیار ہونے میں کون زیادہ وقت لگاتا ہے اس پر ٹوئنکل نےطنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکشے کو تیار کرنے کے لیے 11 لوگ انکی مدد کرتے ہیں جبکہ میں اکیلے تیار ہوتی ہوں اس لیے مجھےتیار ہونے کے لیے تھوڑا زیادہ وقت لگتا ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم بادل سے کیا تھا، تاہم اب وہ اپنی بہترین کتابوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں،انہیں بہترین مصنف کا اعزاز اس وقت ملا جب ان کے ایک اخبار میں شائع ہونے والے کالم مقبول ہوئےجبکہ اکشے کمار کا شمار بھی بالی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی ان کے آپس میں ہنسی مذاق اور مزاحیہ انداز میں گفتگو کرنے کی وجہ سے کافی مقبول رہتی ہےجبکہ ان کی شادی کو 18 سال گزر چکے ہیں ان کا بیٹا آروو کمار 17 برس کا ہے اور بیٹی نتارا کمار ابھی 7 برس کی ہے۔

تازہ ترین