• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ جلد اولاد کی نعمت سے نوازے جائیں گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروز خان نے سماجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ علیزہ فیروز خان جلد والدین بننے کا اعزازحاصل کرنے والے ہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ والد بننے کی خبر ان کی اہلیہ نے ان کو خود سنا ئی تھی جس کے بعد وہ اپنے آپ کو آہستہ آہستہ اس عظیم ذمہ داری کے قابل بنا رہے ہیں۔

گزشتہ مہینوں سے فیروز کے والد بننے کی خبروں نے انٹرنیٹ پر ڈیرے کر رکھ تھے جس کی تصدیق خود فیروز خان نے کردی ہے۔ فیروز خان اور ان کی اہلیہ فل وقت یہ نہیں جانتے کہ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی یا بیٹی کی مگر فیروزاوران کے خاندان سمیت ان کے مداح بھی اس خوش خبری پر بے حد خوش ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے علیزہ فیروز سے گزشتہ برس مارچ میں شادی کی تھی، جوڑا 1ماہ قبل شادی کی سالگرہ بھی منا چکا ہے۔

فیروز خان گذشتہ برس ’خانی‘ ڈرامے میں شاندار اداکاری کے بعد رواں برس عُروہ حسین کی ڈیبیو پروڈکشن فلم ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گئے جس میں ان کے ساتھ سونیا حسین، فرحان سعید اور ایمان علی بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گئے۔

تازہ ترین