• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ کے پاکستانی بننے کے انکار پر مہوش حیات برہم

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے اگلی فلم میں پاکستانی بننے کے انکار پر اداکارہ مہوش حیات اُن پر برس پڑیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں تمغہ امتیازحاصل کرنےوالی اداکارہ مہوش حیات نے امیتابھ بچن کےپاکستانی نہ بننے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اگر یہ بات سچ ہے تویہ بہت افسوس کی بات ہے۔ فلموں میں ملکوں کے بیچ فاصلے ختم کرنے کی طاقت ہوتی ہے، خاص طور پر جب تعلقات کشیدہ ہوں۔‘

مہوش حیات نے کہا کہ  ’میں سمجھتی ہوںقوم پرستی بالآخر سب کچھ بدل دیتی ہے۔ میں اُمید کرتی ہوں کہ ہم خود بھی مستقبل میں بالی ووڈ کے بارے میں شعلہ بیانی کرنے سے پہلے نصیحت حاصل کرلیں۔‘


واضح رہے کہ بگ بی نے اآسکر ایوارڈ یافتہ ’ساؤنڈ ڈیزائنر ریسول پوکوٹی‘ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں پہلے پاکستانی شخص کا کردار کرنے کی ہامی بھری لیکن پھر پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سےہی انکار کردیا۔

تازہ ترین