• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فرانس: سفارتخانہ پاکستان میں فروغِ سیاحت کیلئے تقریب

فرانس میں سفارتخانہ پاکستان نے فرانس کی معروف سیاحتی کمپنی نومیڈ ایڈونچر کے ساتھ مل کر پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایک خوبصورت شام کا انعقاد کیا ہے۔


تقریب میں فرانسیسی کمپنی کے 150 سے زائد صارفین نے آن لائن داخلے کے ذریعے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد پاکستانی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے فرانسیسی سیاحوں میں دلچسپی پیداکرنا تھا تاکہ وہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کریں۔

سفیر پاکستان معین الحق نے استقبالیہ بیان میں تقریب کے شرکاء کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ پاکستان کے شاندار پہاڑوں، خوبصورت وادیوں،تنوع ثقافت، ثقافتی ورثے اور لوگوں کی روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کی جانے والی نئی سیاحتی پالیسیوں جن میں آن لائن ویزہ اور آن ارائیول ویزہ کی سہولت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سفارت خانہ میں جلد ہی ایک سیاحتی دفتر کھولا جا رہا ہے تاکہ فرانسیسی سیاحوں کو پاکستان جانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

سفیر پاکستان نے فرانسیسی ٹور آپریٹرز کا قابل قدر شراکت دار کے طور پر پاکستان کو ترجیحی سیاحتی مقام کے طور پر تشہیر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں عیسیٰ سمیتی ڈائریکٹر سینٹرل ایشیاء و ہمالیہ برائے نومیڈ ایڈونچر نے اپنے پاکستان کے سیاحتی مقامات کے دوروں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس کمپنی نے سال 2019 کیلئے جو پاکستان کیلئے ٹور پیکیجز کی پیشکش کی تھی وہ مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین