• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیساکھی میلہ:2206 سیکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 2206سکھ یاتریوں کو لے کر 3 خصوصی ٹرینیں بھارت سے واہگہ پہنچ گئی۔

سکھ یاتری حسن ابدال،ننکانہ صاحب،سچا سودا،نارووال اور گوجرانوالہ میں اپنےمذہبی مقامات کا دورہ کریں گے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین اور پاکستانی سکھ تنظیم کے عہدیداروں نے سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

سکھ یاتری بیساکھی میلے سمیت اپنے دیگر مقدس مقامات کا دورہ کرکے 21 اپریل کو واپس بھارت چلے جائیں گے۔

بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے سکھ یاتری 3 خصوصی ٹرینیوں کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔

سکھ یاتری ہاتھ ہلا کر اپنے استقبال کے لئے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے رہے۔

سکھ یاتریوں کی واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر سبزی،دال،روٹی اور میٹھے چاول سے تواضع کی گئی، خصوصی ٹرین سکھ یاتریوں کو حسن ابدال لیکر روانہ ہوگی۔

سکھ یاتریوں سے جب کرتار پور راہداری منصوبے پر بھارتی حکام کی طرف سے مذاکرات نہ کرنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی واضع جواب نہ دیا۔

20 اپریل کو بھارتی سکھ یاتریوں کے اعزاز میں ایوان اقبال لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین