• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سلمان نے ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فلم ’بھارت‘کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے اور وہ ان دنوں اپنی مقبول ترین فرنچائز ’دبنگ 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


بھارتی اداکار نے ایک انٹرویو میں ’ٹیوب لائٹ‘ کی ریلیز کے تقریباً دوسال بعد ہلکے پھلکے انداز میں فلم کی ناکامی کی وجوہات بتادیں، یہ فلم بھی عید کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا خیال تھا کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ کی کامیابی کے بعد یہ بھی ایک خوبصورت فلم ہوگی لیکن ’ٹیوب لائٹ‘کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا، یہ باکس آفس پر ایک بم ثابت ہوئی۔

فلم کا لائف ٹائم کلیکشن 119کروڑ 26لاکھ تھا جو سلمان خان کی کسی بھی کامیاب فلم کا مقابلہ نہیں کرتا۔

انہوں نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہ کرنے کی ایک اور وجہ بتاتے ہوئے کہا جیسا کہ یہ ایک عید ریلیز تھی لہٰذا فلم بین ہنسی خوشی والی فلم دیکھنا چاہتے جبکہ فلم نے اُنہیں رُلادیا اور انہوں نے لازمی کہا ہوگا کہ ’عید خراب کردی‘۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ ممکن ہے فلم دیکھ کر وہ لوگ ڈیریشن میں چلے گئے ہوں۔

سلمان خان نے فلم کی کامیابی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ فلم کو عام لوگوں نے پسند کیا اور اُسے سٹیلائٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر زبردست پذیرائی ملی۔ حیرت ہے بڑی اسکرین پر فلم اچھی نہیں رہی۔

سلمان خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بھی سائن کی ہے جس میں عالیہ بھٹ بھی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین