• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ ہارر سائنس فکشن فلم ڈیڈ ٹریگر کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر سائنس فکشن فلم ڈیڈ ٹریگر(Dead Trigger)کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


ائیک کف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خطرناک وائرس پر مبنی ہے جو کروڑوں لوگوں کی جانیں لے لیتا ہے۔جس کے بعد حکومت اس سے نمٹنے کیلئے ایک ویڈیو گیم تیار کرتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ڈولف لینڈگرن،آٹمن ریسر،رومیو ملر،ایسایہ واشنگٹن،ٹمارہ بران اور برینڈن بیمر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کرس کونوور اور اسٹینلے پریسچوٹی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 3مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

تازہ ترین