• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ٹرافی کی اسلام آباد میں نمائش کی گئی، شائقین بڑی تعداد میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوانے پہنچے ۔ میگا ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کی لاہور اور کراچی میں بھی نمائش ہو گی ۔

کرکٹ کا سب سے بڑا میلا آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے آغاز 30 مئی سے ہوگا ۔

ایک جانب ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں تو میگا ایونٹ کی ٹرافی ان دنوں پاکستان میں ہے ، جہاں دارالحکومت اسلام آباد میں آج ٹرافی کی نمائش کی گئی اور کرکٹ کے چاہنے وا لوں نے بڑی تعداد میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اسلام آباد میں نمائش کے بعد ٹرافی لاہور اور کراچی بھی جائےگی ، جہاں ایک خصوصی تقریب ہوگی جس میں محفل موسیقی ، فوڈ فیسٹیول اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین