• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے جسم پر 84 فون باندھ کر لانے والا گرفتار

لاہور ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے 84 اسمارٹ فون برآمد ہوئے ہیں، مسافر نے موبائل فونز کو اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھا تھا۔

کسٹمز حکام نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر سے 84 اسمارٹ فون برآمد کیے ہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز 431 کے ذریعے دبئی سے آنے والے مسافر خورشید نے بڑی مہارت کے ساتھ موبائل فونز کو اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھا تھا۔

تلاشی لی گئی تو ملزم کی ٹانگوں سمیت جسم کے مختلف حصوں کے ساتھ باندھ کر چھپائے گئے 84 اسمارٹ موبائل فونز برآمد کرلیے گئے، کسٹمز حکام نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین