• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی، 2 مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار

پنجاب کے شہر قصور کے علاقے پتوکی میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس نے سنگین مقدمات میں ملوث ایک اشتہاری ملزم اور شادی کی تقریب میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

قصور کے علاقے پتوکی میں کارروائی کے دوران قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم مزمل 2017ء سے اشتہاری تھا۔

پولیس نے دوسری کارروائی میں شادی کی ایک تقریب میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 3 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف، 3 آٹو میٹک رائفلز، 2 پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ اور آرمز آرڈیننس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین