امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں ٹرین کا کار سے خطرناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرین نے کار کر ٹکر ماری اور کئی فٹ دور گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کار سوار کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے بیرئیر پر رکنے کے بجائے ریلوے لائن سے گزرنا چاہا لیکن اسی دوران انتہائی تیز رفتار ی سے آتی ٹرین سے زوردار ٹکر ہوئی۔
تاہم اس خطرناک حادثے میں کار ڈرائیور سمیت دیگر مسافر خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے ۔