• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جاپانی حکومت پاکستانیوں کیلئے اپنی مارکیٹ تک رسائی آسان کرے‘‘

وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ٹیکسپو پاکستان لاہور میں ٹوکیو میں پاکستانی کمرشل قونصلر ابو بکر صدیق کی سربراہی میں شرکت کے لیے آنے والے پندرہ رکنی تجارتی وفد سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ جاپانی حکومت پاکستانی برامد کنندگان کے لیے اپنی مارکیٹ تک آسان رسائی فراہم کرے تو پاکستانی برامد کنندگان اپنی معیاری اور کم قیمت ٹیکسٹائل پروڈکٹ کے زریعے پاکستان کی جاپان کے لیے برامدات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر مشیر تجارت نے جاپانی خریداروں سے ٹیکسپو کے معیار اور خوبی اور خامیوں کے حوالے سے بھی دریافت کیا ۔

اس موقع پر جاپانی سرمایہ کاروں نے ٹیکسپو کے شاندار معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے جو معلومات میڈیا سے ملیِں پاکستان اس سے بالکل مختلف ہے یہاں آکر بہت مثبت امیج پیدا ہوا ہے جبکہ ٹیکسپو کا معیار بہت شاندار ہے جبکہ ایکسپو سینٹر بھی بہت اعلی معیار کاہے۔

اس موقع پر جاپان کی معروف برانڈ یونیکلو کے نمائندے نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے جبکہ یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں فی الحال ہم یہاں سے کپڑے کی خریداری کررہے ہیں تاہم مستقبل میں ہمارا ارادہ ہے کہ ہم یہاں اپنے برانڈ اسٹورز بھی قاءم کریں جبکہ جاپان کی معروف کمپنی نے پاکستان سے بیڈ شیٹ اور ٹاول کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے بڑی تعداد میں خریداری کے آرڈرز کے بارے میں بھی وفاقی مشیر کو بتایا جبکہ آٹوموبائل کے شعبے میں بھی باری سرمایہ کاری کے حوالےسے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر مشیر تجارت عبد الرزاق داود نے کہا کہ حکومت پاکستان جاپان کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے دونوں ممالک کے تعلقات کا ایک تاریخی دوستانہ پس منظر بھی ہے ہم جاپان کے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جاپان کے لیے پاکستان کی برامدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہوسکے۔

جاپان میں پاکستان کے کمرشل قونصلر ابوبکر صدیق نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی خریدار ٹیکسپو کے معیار سے بہت متاثر ہیں خاص طور پر سیکریٹری ٹی ڈیپ جناب صالح فاروقی نے جس طرح مختصر عرصے میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر جو اقدامات پاکستان کی برامدات کی بہتری کے لیے کیے ہیں اس سے جاپانی خریدار بہت متاثر ہیں جبکہ لاہور کی خوبصورتی سےبھی جاپانی بہت متاثر ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین