آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار13؍ صفرالمظفر 1441ھ 13؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 ‘کا نیاٹریلر جاری


ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹیڈکامیڈی فلم "دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 "کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

2016کی فلم کے اس سیکوئل کو ہدایتکارکرِ س ریناؤڈ کی اس فلم کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے جو بہادر اتنے ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اْٹھواتے ہیں ۔

مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا ، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب ملکر ایکساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔

پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ ، البرٹ بروکس ، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

الیومینیشن انٹر ٹینٹمنٹ کی تیارکردہ تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈفلم یونیورسل پکچرز کے تحت 7جون کوامریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید