آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آئرلینڈ کے دار الحکومت بیلفاسٹ میں مشہورٹیلی ویژن سیریز گیم آف تھرونز کے سیزن8کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں ڈرامے کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

ڈیوڈ بینیوف، ڈی بی ویس، ڈیوڈ نٹر اور میگوئل سپوچنک کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والے اس نئے سیزن کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئے خونی کھیل کھیلتے ہیں۔

چھ اقساط پر مبنی اس آٹھویں سیزن میں اداکارہ ایملا کلارک ، پیٹر ڈنکلیج، لینا ہیڈی، پیٹر ڈنکلیگ،نکولاج کوسٹر، اور کٹ ہیرنگٹن سمیت کئی اداکار اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے۔

ایڈوانچر، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور یہ ڈرامہ کل14 اپریل کو آن ائیر جائیگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید