• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگستا ن میں دنیا کی مشکل ترین میراتھن ریس


دنیا کے سب سے بڑے ریگستا ن صحارا میں مشکل ترین میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔

براعظم افریقاکے اس ریگستان میں ہو نے والی34ویں سالانہ میراتھن ڈیس سیبلز میں شرکاء کو ہموار زمین اور خوشگوار مو سم کے بجا ئے تپتی دھوپ میں ریتیلے ریگستان پر دوڑ ناتھا جبکہ اْنکے کا ندھو ں پر پانی اور خوراک سے لدے بھا ری بیگز بھی مو جو دتھے۔

دنیا کی اس مشکل ترین ریس کا آغا زمراکش سے کیا گیا ہے جس میں50ممالک سے شریک تقریباً800 ایتھلیٹس کو آگ بر ساتے سو رج کے نیچے جلا دینے والی ریت پرچھ مرحلوں میں156میل کا فا صلہ طے کر نا تھا۔

مراکش سے تعلق رکھنے والے المبراطی برادرز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقابلہ جیت لیا۔

تازہ ترین