• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر انوکھے انداز میں کھیلنے والے بچوں سے متاثر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھی انوکھے انداز میں کرکٹ میچ کھیلنے والے بچوں کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے ۔

شعیب اختر سوشل میڈیا پر وائرال ہونے والی مشہور ایپ ٹک ٹاک پر بنی ویڈیو میں بچوں کی پرفارمنس سے متاثرہوئے بنا نہ رہ پائے۔


کرکٹ میچز کے دوران بعض کھلاڑی عموماً سلپ پر آسان کیچز چھوڑ دیتے ہیں لیکن سلپ پر کیچ پکڑنا کوئی ان بچوں سے سیکھے۔

گارڈن میں کرکٹ کھیلتے ان بچوں نے سلپ پر کیچ پکڑنے کا ایسا دلچسپ اور انوکھا طریقہ اپنایاکہ سب کو حیران ہی کرڈالا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اخترنے بھی بچوں کی پرفارمنس سے متاثر ہوکر یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

مشہور موبائل ایپ ٹک ٹاک پر بنی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

تازہ ترین